عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// ہندوستان میں آئی ٹی شعبہ کی کمپنیوں میں قائدانہ پوزیشن پر بھرتیوں میں رخصت پزیر سال میں 2.4فیصد کا ہی اضافہ ریکارڈ کیا، ا س محاذ پر جی سی سی(گلوبل کیپیبیلٹی سنٹرس)نے تکنیکی محاذ پر ملازمت کے امکانات کو روشن رکھا۔ اس شعبے میں بھرتیوں کو 7.7 فیصد کا حوصلہ افزا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ گلوبل کیپیبلٹی سینٹرس جنہیں مختصرا جی سی سی کہا جاتا ہے، دراصل بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے وہ مراکز ہوتے ہیں جو وہ اپنے ملک سے باہر، خاص طور پر ہندوستان جیسے ممالک میں قائم کرتی ہیں۔ سادہ الفاظ میں کہیں تو جی سی سی کسی غیر ملکی کمپنی کا اپنا دفتر یا مرکز ہوتا ہے جہاں اس کمپنی کیلئے اہم اور تکنیکی کام انجام دئے جاتے ہیں۔ ان مراکز پر میں عام طو رپر سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز، ڈیٹا اینالیسس اور اے آئی، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، پروڈکٹ ڈیزائن اور انجینئرنگ، فائنانس، اکاونٹنگ اور بزنس سپورٹ نیز سائبر سیکوریٹی اور کلاوڈ سروسیز کے کام ہوتے ہیں جن سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ یہ مراکز(جی سی سی)جدیدتکنالوجی، تحقیق اور مہارت پر مبنی کام کے ذریعہ ہندوستان کی ٹیک معیشت کو تقویت فراہم کررہے ہیں۔ جی سی سی ٹیکنالوجی پر منحصر ہندوستانی روزگار مارکیٹ کو سہارا دینے والی بنیادی قوت بن گئے ہیں۔ اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی میں جی سی سی نے مضبوط رفتار کا مظاہرہ کیا، جہاں سہ ماہی بنیاد پر سے5سے7 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔ اس میں مزید بہتری اور روزگار کے نئے مواقع کی امید ہے کیوں کہ ملک میں موجود فیصد جی سی سی آئندہ ایک سال میں افرادی قوت بڑھانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ یہ اسٹریٹجک ترقی کی علامت ہے، جو کم لاگت کے بجائے اعلی قدر اور خصوصی نوعیت کے کاموں کی طرف جھکاو سے جڑی ہے۔ یہ اعداد و شمار نیویارک میں قائم ڈیجیٹل انوویشن، سرمایہ کاری اور لوکیشن اسٹریٹجی پر کام کرنے والی فرمتھولونس نے فراہم کئے ہیں۔