مینڈھر//انسپکٹر جنرل آف پو لیس جمو ں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جمو ال نے سر حدی تحصیل مینڈھر کا دورہ کیا۔ اس دوران انہو ں نے ڈاک بنگلہ مینڈھر میں لو گو ں سے ملا قات کر کے حالات کا جا ئزہ لیا اور سر حدی علا قو ں کی جا نکا ری حا صل کی ۔ اس دوران انہوںنے لوگوں کے خیالات بھی سنے اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ موقعہ پرموجود لوگوں نے شکایت کی کہ سرحدی علاقو ں میں پختہ بنکروں کی تعمیر کا وعدہ تو ہر ایک نے کیالیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی طرف سے خراب حالات کے دوران ان کی مددکی جاتی ہے لیکن حکومت سوئی ہوئی ہے اور ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔انہوںنے کہاکہ سر حدی علا قوںمیں اگر پختہ بنکر تعمیرکئے جائیں تو لو گو ں کی جان و مال کی حفا ظت ہو سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کئی مر تبہ حکام نے ان سے وعدہ کیا کہ سر حدی علا قہ میں رہنے والی عوام کیلئے پختہ بنکر تعمیر کئے جا ئیں گئے لیکن آج تک اسے ایفا نہیں کیاگیا۔ انہو ں نے کہا کہ سر حدی علا قہ میں بسنے والے لو گو ں کی جان و مال کی حفا ظت کیلئے پختہ بنکر بنائے جائیں۔ اس دوران انسپکٹر جنرل آف پو لیس جمو ں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جمو ال نے لو گو ں کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ریاستی حکومت سے بات کریںگے اور ہر ممکن کوشش کرکے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیاجائے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر ضر ورت پڑی تو وہ مر کزی حکوت سے بھی پختہ بنکرو ں کو تعمیر کر نے پر بات کریںگے ۔اس موقعہ پر سابق ایم ایل سی رحیم داد، مو لا نا فتح محمد، پر وین سرور خان، وسیم احمد خان، محمد صادق چوہد ری، حا جی محمد رشید ، شوکت چوہد ری وغیر ہ بھی موجودتھے۔