منڈی//انڈین سسٹم آف میڈیسن کی طرف سے منڈی کے علاقہ جالیاں میں یونانی ادویات کا مفت کیمپ لگایا گیا جہاں اتولی، اعظم آباد ،چھیلہ، ڈھانگری ،ڈنوگام، بیدار، بلنائی، چھمبر کناری وساوجیاں کی عوام نے ڈاکٹروں سے طبی جانچ کروا کر مفت ادویات حاصل کیں۔اس دوران لوگوںکویونانی ادویات کے بارے میں جانکاری بھی فراہم کی گئی ۔کیمپ کے دوران500 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیااور ان میں مفت دوائی تقسیم کی گئی۔اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے پرویز آفریدی ملک نے کہاکہ یہاں کی عوام کیلئے اسطرح کا مفت کیمپ لگانا ضروری تھاجس کیلئے وہ ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے کے شکرگزار ہیں جن کی ہدایت پر کیمپ منعقد کیاگیا۔پیر زادہ بلال مخدومی نے بھی ممبراسمبلی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ماہر ڈاکٹروں کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے جنہوں نے اس دور دراز علاقہ میں اس کیمپ کا اہتمام کیا۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں ایسے مزید کیمپ منعقد کئے جائیںگے جن سے غریب عوام کوفائدہ پہنچے گا۔ڈاکٹروںمیں راکیش کمار،اے ڈی ایم اوڈاکٹر منظور قریشی، ڈاکٹرخلیق انجم،ڈاکٹرسرجیت سنگھ،محمد اعظم شامل تھے ۔اس موقعہ پر پیر یعقوب مخدومی ، مولوی فرید ملک،پیر سیف دین ،پیر احمد دین اور نائب تحصیلدار منڈی عابد حسین صفوی بھی موجود تھے۔