اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی کے کئی دیہات میں لاک ڈائون کے نتیجے میں غذائی اجناس کی قلت پائی جارہی ہے۔کنٹرول لائن پر واقع چھپر شاہدرہ میں تقریباً 90 کنبے رہائش پذیر ہیںجو بے روزگار ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک حکام کی طرف سے انہیںکوئی امداد نہیں ملی ہے۔ایک مقامی شہری سید مرتضیٰ نقوی نے بتایا کہ اوڑی انتظامیہ نے اس معاملہ سے آگاہ ہونے کے باوجود بھی ان کی کوئی مدد نہیں کی۔موٹھل، صورہ اور ہتھ لنگا میںبھی غذائی اجناس کی قلت پائی جارہی ہے۔اسی طرح ماچھی کرنڈ اوڑی کے سات کنبوںکے سربراہ ہماچل پردیش میں مزدوری کی غرض سے گئے ہیںجو ابھی تک واپس نہیں آسکے ہیں اور یہاں اہل خانہ ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔یس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے اس ضمن میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ کئی علاقوں میں ضرورتمند کنبوں تک غذائی اشیاء پہنچائی گئی ہیں اور اس سلسلے میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے اور سرپنچوں، چوکیداروں اورنمبرداروں کی مدد سے فہرست مرتب کی جاررہی ہے اور اس کے بعد ہی غذائی اجناس کی تقسیم کاری کا عمل شروع ہو گا۔