ظفر اقبال
اوڑی/چالاں بونیار میں لوئر جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ میں 20 ایم وی اے ٹرانسفارمر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو دیر سے ایک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ، جس سے اوڑی اور بونیار کے متعدد دیہات میں بجلی کی فراہمی میں بحران پیدہ ہو گیا۔مقامی آبادی کے مطابق حالیہ برفباری کے بعد آگر چہ کئی دنوں کے بعد متعدد دہیات میں بجلی بحال کی گی تھی مگر اب ٹرانسفارمر میں تکنیکی خرابی کی وجہ اوڑی اور بونیار کے عوام کے لئے مزید پریشانی پیدا کر دی۔محکمہ بجلی کے ایک عہددار نے بتایا کہ دو 20 ایم وی اے ٹرانسفارمر نصب تھے ، جن میں تگنیکی خرابی کی وجہ سے ایک غیر فعال ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا اس کے نتیجے میں اوڑی اور بونیار علاقوں میں تقریبا 150 دیہات میں بجلی کی تقسیم متاثر ہوئی ہے۔ممبر اسمبلی اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع نے بتایا کہ انہوں نے یہ معاملہ ایم ایس پی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے ایچ پی میں کم صلاحیت والے ٹرانسفارمرز تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے علاقے میں اکثر بجلی کے رکاوٹوں کا باعث بنے بنتی ہے ۔ ادھر اننت ناگ ضلع کے عشمقام کے کئی علاقوں بشمول چندریگام، حسن نور، شیمھال، گنڈ منز، لوگری پورہ، منزی واہگہ سمیت کئی دیہات میں گذشتہ 5دنوں سے بجلی کی طویل بندش نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حالیہ برفباری کے بعد سے بجلی کی سپلائی انتہائی بے ترتیب ہے جس سے معمول کی گھریلو سرگرمیاں، تجارتی اداروں اور دیگر ضروری خدمات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عشمقام، ریاض احمد نے بتایا کہ مٹن گرڈ سٹیشن فی الحال ایک ٹرانسفارمر کے ساتھ کام کر رہا ہے جب کہ 50 ایم وی اے کے ٹرانسفارمر کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محدود صلاحیت کی وجہ سے محکمہ لوڈ ریگولیشن نافذ کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ پہلگام کے ایم ایل اے الطاف کالو نے بتایا کہ گوپال پورہ گرڈ اسٹیشن پر ایک 50 ایم وی اے ٹرانسفارمر بھی تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، “مرمت کا کام جاری ہے، اور بجلی کی معمول کی فراہمی کو بحال کرنے میں تقریباً پانچ دن لگ سکتے ہیں۔