ترال //اونتی پورہ میں پولیس نے ایک نمبر کی دوٹویراگاڑیوں کوضبط کرکے گاڑیوں کے مالک کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس بیان کے مطابق اونتی پورہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقے میںدو تویرا گاڑیاں جن کا ایک ہی رجسٹریشن نمبرJK01AM-0102 ہے، سرینگر جموں شاہراہ پر چلتی ہیں ۔ اطلاع کے موصول ہوتے ہی اونتی پورہ پولیس نے اونتی پورہ بازار میں ناکہ چیکنگ شروع کر کے دونوں گاڑیوں کو ضبط کیا۔اسی دوران پولیس نے ان گاڑیوں کے مالک پرویز احمد صوفی ولد شوکت احمد صوفی ساکن اونتی پورہ کو گرفتارکرکے اس کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر25/2021 متعلقہ دفعا ت کے تحت تھانہ پولیس اونتی پورہ میں درج کرکے اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کردی۔