کشتواڑ // کشتواڑ میں پانی کے نکاس کےلئے تعمیر کی جا رہی ڈرین مرکزی قبرستان کےلئے خطرہ بن گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈرین کی تعمیر جلد مکمل کی جائے او ر اگر متعلقہ محکمہ ایسا کرنے میں ناکام رہا تو قبرستان کے ڈہہ جانے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔معلوم رہے کہ قصبہ میں گندے پانی کے نکاس کےلئے سرکار نے ایک منصوبہ بنایا ہے اور متعدد علاقوں میں ان کی تعمیر کا کام بھی چل رہا ہے لیکن مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ کئی جگہوں پر ان کا کام ادھورا چھوڑا گیا ہے جبکہ کئی ایک جگہوں پر کام سست رفتاری سے بھی جاری ہے اور اب اس میں گندہ پانی جمع ہو رہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف بدبھو پھیل رہی ہے بلکہ مقامی مرکزی قبرستان کے ڈھہ جانے کا بھی شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب کام میں سرعت نہیں لائی جارہی ہے جسے قبرسان کے ڈھہ جانے کا خدشہ لاحق ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ڈرین کی تعمیر کے دوران معیاری سامان کا استعمال کیا جانا چاہے جبکہ اوقاف اسلامیہ و ضلع انتظامیہ کشتواڑ ٹھیکیدار کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ جمع پانی کو فوری طور نکالیں تاکہ وبائی بیماری نہ پھیل سکیں اور قبرستان کو بھی بچایا جا سکے ۔