سرینگر//نئی تعمیر کئے گئے انڈرو سپورٹس کمپلیکس پولوگرائونڈ سرینگر میں سینئر مردوزن کیلئے (انڈونیشیا کے مارشل آرٹ )9ویں پینکاک سِلٹ چمیئن شپ کا افتتاح کیاگیا۔انڈین پینکاک سلٹ ایسوسی ایشن کے بینر تلے تقریب کا انعقاد پینکاک سلٹ ایسوسی ایشن جموںوکشمیر کررہی ہے جسے جے اینڈ کے سپورٹس کونسل کا تعاون حاصل ہے۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر پرویز قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ مہمان ذی وقار نذہت آراء ڈویژنل سپورٹس آفیسر کشمیر نے تقریب کی صدارت کی۔ 4روزہ تقریب میں 32ریاستوں اور یوٹی ٹیم شرکت کررہے ہیں جن میں سے پولیس اور نیم فوجی دستوں کی ٹیم بھی شامل ہیں اور 27مارچ 2021کو اختتام پذیر ہوگی۔ 1ہزار شرکاء میں800کھلاڑی ہیں ، 150تکنیکی افسران اور 50کوچ بھی تقریب کا حصہ ہونگے۔ چمپئن شپ میںٹینڈنگ (Tanding) کے مختلف اوزان (وزن) زمروں کے علاوہ ڈنگل (Dunggal)، گنڈا (Ganda)اور رِگو(Regu)مقابلے بھی ہونگے۔ اینڈین پینکاک سلٹ فیڈریشن کے صدر کشور کمار یاولی اور سیکریٹری جنرل انڈین پینکاک سلٹ فیڈریشن مفتی حامد یاسین کے علاوہ سپورٹس کونسنل اور دیگر محکموں کے افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ سینئر زمروں کے بعد سب جونیئر، جونیئر اور پری ٹیم (Pre-Team)لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے چمپئن شپ 27سے 31مارچ2021کو منعقد ہوگی۔