بارہمولہ//ٹھنڈم کریری بارہمولہ کے میدان پر کھیلے گئے انڈر 12فٹ بال فائنل میں غوثیہ فٹ بال کلب نے یکطرفہ مقابلہ میں اسٹیڈیم کالونی کو تین گولوںسے شکست دی۔غوثیہ فٹبال کلب کی جانب سے امان نے میچ کے دسویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لئے گول کیا اور ٹیم کو پہلی برتری دلائی ۔وقفے کے بعد زید ریاض نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار دو گول کئے اور ٹیم کو تین صفر کی برتری دلائی اور غوثیہ کلب نے اس برتری کو آخر تک برقرار رکھا اور فائنل میچ اپنے نام کر لیا ۔زید ریاض کو شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ شیزان نظیر نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گول کئے اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔جیتنے والی ٹیم کو نقد انعامات کے ساتھ ساتھ فٹبال اور ٹرافیز سے بھی نوازا گیا ۔فائنل مقابلہ پر کئی مہمان موجود تھے جن میں بشیر احمد لون ،عبدالقیوم ،لطیف احمد ،سریر احمد ،بشیر احمد لون ،ہلال احمد وانی ،شکیل احمد وانی ،ڈاکٹر خورشید محمد نعیم راتھر کے علاوہ ڈاکٹر یعقوب موجود تھے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔