عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اننت ناگ ضلع کے ویری ناگ علاقے رین چوگنڈ میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں 11 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ایک ٹاٹا موبائل گاڑی (رجسٹریشن نمبر نے ننھے نومان خورشید ایتو کو ٹکر مار دی، جو چوگنڈ ویری ناگ کا رہائشی تھا۔ حادثے کے فوراً بعد زخمی بچے کو پرائمری ہیلتھ سینٹر ویری ناگ منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ حالت میں اسپتال پہنچنے پر ہی مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔