عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// دہلی کی ایک عدالت نے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید کی عبوری ضمانت کی درخواست پر اپنا حکم محفوظ کر لیا، جس نے اپنے بیمار والد کی عیادت کیلئے عارضی راحت مانگی ہے۔پٹیالہ ہائوس کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں رشید نے انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت کی درخواست کی، یہ کہتے ہوئے کہ ان کے والد وینٹی لیٹر پر ہیں۔قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے سماعت کے دوران عرضی کی مخالفت کی۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 24 اپریل کو فیصلہ سنائے گی۔انجینئر اس وقت زیر حراست ہے، اور عبوری ضمانت کی درخواست اپنے والد سے ملنے کی اجازت حاصل کرنے تک محدود ہے۔