عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// عوامی اتحاد پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے کل ممبر پارلیمنٹ بارہمولہ انجینئر رشید کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل جیل ، تہاڑ جیل، نئی دہلی کو لکھا گیا ایک خط جاری کیا۔ خط میںانجینئر رشید نے جیل کے اندر دو روزہ بھوک ہڑتال شروع کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا، جو آج یعنی20 ستمبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگی اور 48 گھنٹے تک جاری رہیگی۔رکن پارلیمنٹ نے سوال کیا کہ کیوں ہندوستان اور پاکستان کرکٹ کھیل سکتے ہیں، بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اسٹیج شیئر کرسکتے ہیں اور ٹریک-2 ڈائیلاگ میں مشغول ہوسکتے ہیں، لیکن “جموں و کشمیر کے لوگوں کے درد کی آواز” کو سننے میں ناکام کیوں ہیں۔