جموں //سابقہ وزیر و کانگریس کے ایک سرکردہ لیڈر محمد شریف نیاز نے وادی چناب میں انتظامی یونٹوں کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا۔ سنیچر کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ کانگریس۔ این سی سرکار نے لوگوں کی مانگ پر ریاست میں نئے متعددا نتظامی یونٹ یعنی کہ سب۔ڈویژن، تحصیل، سی ڈی بلاک، اورنیابتیں تشکیل دی تھیں۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کے مطالبات کے پیش نظر سابقہ سرکار نے گنائی کمیٹی تشکیل دی تھی ،جس نے اپنی رپورٹ میں ریاست میں متعدد نئے انتظامی یونٹ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بھدرواہ اسمبلی حلقہ میں زیر آرڈر نمبرRev (S) 242 of 2014 تحصیل چنگا کلہوتریاں ،تحصیل چلی پین، تحصیل بھیلہ، تحصیل چنتا ھیلرا ۔سی ڈی بلاک اتخار۔سی ڈٖی بلاک چنتا بھالڑانسی ڈی بلاک سننو کو منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکار بدلنے کے ساتھ ہی ان نئے انتظامی یونتوں کو فعال نہیں بنایا گیا ہے جس کے لئے حلقہ کے سماجی کارکنوںنیہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹشن بھی دائر کی تھی ،جہاں پر عدالت نے سرکار کو 2014میں منظور کئے ہوئے انتظامی یونٹوں کو فعال بنانے کی ہدایت دی گئی۔نیاز نے الزام لگایا کہ حُکمران پارٹی کے لیجسلیٹر اور انکے ورکر انتظامیہ میں بیجا مداخلت کر رہے ہیں اور کانگریس ورکروں کے مسائل کا ازالہ نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ایم جی نریگا کے تحت فقط حُکمران پارٹی کے ورکروں کو ہی ادائیگی کی جا رہی ہے۔اور اسکے علاوہ کانگریس سے تعلق رکھنے والے کنبوں کے ملازمین کے ساتھ امتیاز برتا جا رہا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لو پئیڈ ایمپلائز ،آنگن واڑی ورکروں، ہیلپروں، آر ای ٹی اساتذہ، سی پی ورکروں، ڈیلی ویجروں کے مطالبات تسلیم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ،انہوںنے بیروز گاری اور رشوت خوری کا خاتمہ کرنے میں سرکا رکی ناکامی پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔