سرینگر / /حکومت جموں وکشمیر نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ 31 مئی 2021 سے تمام کاغذات اور فائلیں نو تعینات چیف سکریٹری ارون کمار مہتہ کو روانہ کریں۔ سرکاری حکم نامہ 474جے کے (جی اے ڈی) محرر29مئی2021 میں کہا گیا ہے’’شری بی وی آر آ سبرامنیم ، کی وزارت تجارت و صنعت ، حکومت ہند میں بطور افسر خصوصی کی تقرری کے نتیجے میں شری ارون کمار مہتہ ، آئی اے ایس کو جموں کشمیر کا چیف سکریٹری بنایا گیا ہے۔ لہٰذا یہ حکم دیا جاتا ہے کہ چیف سکریٹری ، جموں و کشمیر کے تمام امور ات اب ارون کمار مہتہ نمٹا دیں گے۔ حکم نامہ کے مطابق’’ تمام انتظامی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام کاغذات اور فائلوں کو 31مئی کے بعدارون کمار مہتہ، کو ایڈریس کریں ۔