’من کی بات‘ میں ہوتی ہے ملک کی بات: مودی
نئی دہلی//وزیراعظم نریندرمودی نے ایمرجنسی کے بعد عام انتخابات(1977) اورحال کے لوک سبھا انتخابات (2019)کو جمہوریت کا تہوار قرار دیا اور کہا کہ لوگوں نے جمہوریت کے لئے ووٹ دئے ہیں۔مسٹر مودی نے آج آکاشوانی پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ میں ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں ایمرجنسی لگائی گئی تھی تب اس کی مخالفت صرف سیاسی دائرے تک محدود نہیں تھی۔انہوں نے کہا،‘‘اس وقت انقلاب صرف سیاست دانوں تک محدود نہیں تھا اور نہ ہی جیل سلاخوں تک رکا ہوا تھا بلکہ اس نے لوگوں کو دلوں میں اشتعال بھر دیاتھا۔لوگوں میں کھوئی ہوئی جمہوریت کی ایک تڑپ تھی۔عام زندگی میں جمہوریت کے حقوق کا پتہ نہیں چلتا ہے لیکن جب جمہوریت کے اختیارات چھین لئے جاتے ہیں تو شدید تکلیف ہوتی ہے ۔ایمرجنسی میں ملک کے ہر شہری کو لگا تھا کہ اس کا کچھ چھین لیاگیا ہے ۔جس کا استعمال اس نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں کیاتھا وہ بھی اگر چھن گیا ہے تو اس ایک درد اس کے دل میں تھا۔’’وزیراعظم نے کہا،‘‘ہندوستان فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ ہمارے لئے ،قانون کے ضابطوں سے اوپرجمہوری تہذیب ہے ، ہماری ثقافت ہے ،ہماری وراثت ہے اور اس وراثت کو لے کر ہم پلے بڑھے ہیں۔’’انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں جمہوریت کی کمی محسوس کی گئی تھی۔اسی لئے ملک ایک پورا انتخابات اپنے حقوق کے لئے نہیں بلکہ جمہوریت کی حفاظت کے لئے لڑ چکا تھا۔سال 1977میں صرف جمہوریت کے لئے ووٹنگ کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جمہوریت کا تہوار عام انتخابات مکمل ہوئے ۔امیر سے لے کر غریب ،سبھی لوگ اس تہوار میں خوشی سے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے تیار تھے ۔’’انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت بہت عظیم ہے اور اس جمہوریت کو ہندوستانی سماج کی رگوں میں جگہ ملی ہے ۔صدیوں کی ریاضت سے ،نسل در نسل کی تہذیب سے ،اعلی سطحی دلی جذبات سے انسان رچابسا ہے ۔دریں اثناء قومی اور بین الاقوامی سطح پر یوم یوگا منانے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ صحت مند سماج کے لئے صحت مند جسم اور ذہن کے افراد کی ضرورت ہوتي ہے اوریوگا اسے یقینی بناتا ہے ۔ مودی نے آکاشوانی پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات'میں قوم کو خطاب کرتے ہوئے یوگ دن کے لئے ملک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا، " میں آپ اور دنیا کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 21، جون کو دوبارہ ایک بار یوم یوگا میں جس سرگرمی کے ساتھ، ایک ایک خاندان کی تین تین چار چار پیڑھیوں نے ایک ساتھ آ کر یوگا دن منایا ۔اس سے مجموعی صحت کے تعلق سے جوبیداری آئی ہے اس میں یوگ کہ اہمیت کافی بڑھ گئی ہے ۔ دوسری مرتبہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر مودی کا یہ پہلا ‘ من کی بات ’ پروگرام تھا۔ وزیراعطم نے کہاکہ شاید ہی کوئی جگہ ایسی ہوگی جہاں انسان یوگ سے جڑا ہوا نہ ہو۔ ہندوستان میں ہمالیہ سے ہند مہاساگر تک ، سیاچن سے آبدوز وں تک ، فضائیہ سے لے کر طیارہ بردار جہاز تک، جم سے لے کر ریگستان تک، گاوں سے لے کر شہروں تک ہرسمت یوگا دیوس کا اہتمام کیا گیا اوراسے اجتماعی طور پر منایا گیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کے صدور، وزرائے اعظم، معروف شخصیات، عام شہریوں نے ٹوئیٹر پر اپنے ممالک میں یوگا منانے کے منظر شیئر کئے ۔اس دن یہ دنیا ایک بڑے خوشحال خاندان کی طرح لگ رہی تھی۔دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے مرکز میں دوسری بار اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ کی شروعات کرتے ہوئے آج کہا کہ اس میں ملک اور عوام کی بات ہوتی ہے اور ان کو (مسٹر مودی) کام کرنے کی توانائی ملتی ہے ۔ مودی نے آکاشوانی پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات’ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتخابی مصروفیات میں ‘من کی بات’ پروگرام کی کمی محسوس کررہے تھے ۔دوسرے دور اقتدار میں انہوں نے پروگرام کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ کے وقفہ کے بعد پھر سے ایک بار آپ سب کے درمیان‘من کی بات’ جن کی بات، جن جن کی بات، جن من کی بات اس کا سلسلہ ہم شروع کررہے ہیں۔ انتخابی مصروفیات میں ہم بہت مشغول تھے لیکن من کی بات کی جو مزہ ہے ، وہ غائب تھا۔ ایک کمی محسوس کررہا تھا، اپنوں کے بیچ بیٹھ کرہلکے پھلکے ماحول میں، 130کروڑ اہل وطن کے کنبہ کے ایک رکن کے طورپر، کئی باتیں سنتے تھے ، دہراتے تھے اور کبھی کبھی اپنی ہی باتیں، اپنوں کے لئے ترغیب کا ذریعہ بن جاتی تھیں۔وزیراعظم نے کہاکہ آپ مجھے چلاتے ہیں، آپ مجھے دوڑاتے ہیں، آپ مجھے لمحہ لمحہ زندگی بناتے رہتے ہیں اور اسی ناطے میں کچھ کمی محسوس کرتا تھا۔ آج میرا دل خوشیوں سے بھرا ہوا ہے ۔ جب میں نے آخر میں کہا تھا کہ ہم تین چار مہینے کے بعد ملیں گے ، تو لوگوں نے اس کے بھی سیاسی مطلب نکالے تھے اور لوگوں نے کہا کہ ارے ،مودی جی کوکتنی خوداعتمادی ہے ۔ یہ اعتماد مودی کا نہیں تھا۔ یہ اعتماد آپ کے بھروسہ کی بنیاد تھا۔ حقیقت میں میں آیا نہیں ہوں۔ آپ نے مجھے لایا ہے ، آپ نے ہی مجھے بٹھایا ہے اور آپ نے ہی مجھے پھر ایک بار بولنے کا موقع دیا ہے۔مودی نے 2014میں مرکز میں پہلی بار اقتدار سنبھالنے کے بعد اہل وطن کے ساتھ سیدھی بات کرنے کے لئے ریڈیو پر ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ شروعات کی تھی۔ گزشتہ پانچ برسوں میں مسٹر مودی نے ‘من کی بات’ پروگرام کے ذریعہ 53بار عوام سے بات کی تھی۔ یوا ین آئی