واشنگٹن//ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور متنازع فیصلہ کرتے ہوئے آن لائن کلاسز کے لیے مزید غیر ملکی طلبہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کے بیان میں غیر ملکی طلبہ کے لیے پالیسی بدلنے کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے قبل امریکی صدر کورونا وبا کے دوران غیر ملکیوں کے لیے مختلف اقسام کے ویزا منسوخ کرچکے ہیں۔امریکی جامعات نے اب تک نئے سیمسٹر کیلئے داخلوں کا اعلان نہیں کیا ہے ، ہارورڈ یونیورسٹی نے بعض شرائط کے ساتھ اگلے تعلیمی سال کے لیے آن لائن کلاسز لینے کا اعلان کیا ہے۔امریکا میں گزشتہ تعلیمی سال کے دوران 10 لاکھ سے زیادہ غیرملکی طلبہ نے داخلہ لیا تھا۔