تیونس//لیبیا میں اقوام متحدہ مشن نے کہا ہے کہ بدھ کو مشرقی شہر بن غازی میں انتہائی سفاکانہ طریقے سے قیدیوں کو موت کی سزا دئیے جانے کے واقعہ پر اس نے نظر یں بنائے رکھی ہے ۔بن غازی میں کم از کم نو قیدیوں کو کل گولی مار کر موت کی سزا دی گئی ہے ،قیدیوںکو یہ سزا اسی مقام پر دی گئی جہاں کل ہونے والے ڈبل کار بم دھماکوں میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس واقعہ کو انجام دینے والے آدمی کا چہرہ اسپیشل فورس کے کمانڈر محمود الویرفلی سے ملتا جلتا ہے ۔ قابل غور ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو اسپیشل فورس کمانڈر محمودکی اسی قسم کے بہت سے دوسرے معاملات میں تلاش ہے ۔رائٹر