جوبا// اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے جنوبی سوڈان میں بڑھتے ہوئے تشدد اور شدید سیلاب سے متاثرہ 262,521 لوگوں کو براہ راست انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ایک کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر فراہم کیے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف) سے ملنے والا فنڈ عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کوٹارگٹ ایریا پر مبنی نظریہ کا استعمال کرنے میں اہل بنائے گی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ انتہائی ضروری امداد ان لوگوں تک پہنچ جائے جنہیں اس کی سخت ضرورت ہے ۔جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کی سکریٹری جنرل اورانسانی ہمدردی کی کوآرڈینیٹر سارہ بیسولو نیانتی نے کہا کہ فنڈز سے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کی مدد کی جائے گی اور شراکت داروں کی مدد سے منتقل کیے جائیں گے ۔(یواین آئی)