گاندربل//ارشاد احمد//گاندربل کے بیشتر علاقوں میں افطار اور سحری کے اوقات میں بجلی سپلائی کی عدم فراہمی پر صارفین میں غم و غصہ پائی جارہی ہے۔ ماہ رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہی گاندربل کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوگئی ہے۔گاندربل ٹاون کے علاقوں جن میں دودہرہامہ،فتح پورہ،گنگرہامہ، وانی پورہ، ریشی پورہ ،سالورہ ،بمبلورہ،سمیت دیگر علاقوں میں افطار اور سحری کے اوقات میں بجلی گل ہوجاتی ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ادھر گاندربل کے دیگر علاقوں جن میں شالہ بگ،ڑھندنہ ،کورگ،سہ پورہ،بٹہ وینہ ،واکورہ ،ززنہ،ینگورہ،کرہامہ ،بارسو،سمیت دیگر علاقوں میں بھی افطار اور سحری کے دوران برقی رو منقطع ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں کھانہ کھانے اور نماز ادا کرنے میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکار نے رمضان المبارک کے دوران افطار اور سحری کے اوقات میں معقول بجلی سپلائی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا لیکن ان علاقوں میں افطار اور سحری کے اوقات میں ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہوجاتی ہے ۔