میلبورن/ آسٹریلیا کے اہم بلے باز اسٹیوو اسمتھ نے آئندہ ہندوستانے دورے کے لئے ہندوستانی گیند بازوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب شارٹ گیندوں سے ڈر نہیں لگتا اور وہ اس کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے نیوز کارپ سے بات چیت کے دوران کہاکہ انہوں نے زندگی میں اتنی شارٹ گیندوں کا سامنا کیا ہے کہ اب انہیں ڈر نہیں لگتا۔انہوں نے کہا ‘‘اگر کوئی ٹیم مجھے شارٹ گیندیں ڈالر کر آؤٹ کرنے کی کوشش کرے تو اس سے ہماری ٹیم کو ہی فائدہ ہوگا۔ میں نے زندگی میں اتنی شارٹ گیندیں کھیل لی ہیں کہ اس سے اب مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا’’۔نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ سیریز میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نیل ویگنر نے اسمتھ کو چار بار شارٹ پچ گیندوں پر آؤٹ کیا تھا۔ اس ہر انہوں نے کہا کہ ویگنر نے شاندار گیند بازی کی تھی لیکن دوسرے گیند باز اسے دہرا نہیں سکیں گے ۔ ویگنر ایک بہترین گیند باز ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین 27 نومبر سے یک روزہ سیریز شروع ہورہی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین یک روزہ، تین ٹی۔ 20 اور چار ٹسٹ میچ کھیلے جائیں گے ۔ ہندوستانی تیز گیند بازی کی کمال جسپریت بمراہ اور محمد سمیع کے ہاتھوں میں ہوگی۔یو این آئی۔