پونچھ//حضرت علامہ انور شاہ کشمیری اسلامک انٹرنیشنل اکیڈمی پونچھ کے زیر انتظام سیرتی کوئز مقابلہ برائے ضلع پونچھ اور اکیڈمی کے ننھے طلباء کی سال گزشتہ اور امسال امتحانات میں نمایاں کامیابی پر اہم اور مختصر انعامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سجاد احمد خان سابق ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ و کمشنر سیکریٹری سوشل ویلفیئر نے کی۔پروگرام کا آغاز ہاکیہ کے ننھے طلبا وطالبات کی تلاوت سے ہوا جس کاانگریزی، اردو، ہندی، پہاڑی، گوجری اور کشمیری میں ترجمہ کیا گیا جب کہ نعت اور تقریر کی سعادت منتخب طلبہ وطالبات نے حاصل کی۔اس دوران مقررین نے اپنے گراں قدر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ہاکیہ کی تعلیمی خدمات کو سراہا سجاد احمد خان نے اپنے صدارتی خطاب میں ہاکیہ اور جامعہ کی خدمات کو دیکھ کر دعاؤں سے نوازا جب کہ اس موقع پرسال گزشتہ اور امسال پری نرسری تا تھرڈ اول تا سوم پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبہ وطالبات کو ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا ۔تقریب کے آخیر میںسیرتی کوئز مقابلہ برائے ضلع پونچھ کے اول پوزیشن حاصل کرنے والے محمد آصف بن محمد اسلم ننگالی تحصیل حویلی پونچھ،دوم محمد سعد بن محمد اسلم ڈینگلہ تحصیل حویلی ضلع پونچھ،سوم خدیجہ تبسم دختر عبدالرحمان چکھڑی بن تحصیل منڈی ضلع پونچھ،چہارمعبدالمتین بن عبدالقیوم ہاڑی تحصیل سرنکوٹ ضلع پونچھ،پنجم مولانا ریاض احمد صاحب میر بن مولانا مہتاب الدین چھیلہ ڈھانگری تحصیل منڈی ضلع پونچھ اور ششم پوزیشن حاصل کر نے والے مشتاق احمد بن محمد تاج ملک اڑائی تحصیل منڈی ضلع پونچھ کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا اس پر وقار اور سعید موقع پردرجہ سوم سے چہارم میں ترقی کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کی حفظ قرآن کی بسم اللہ بھی کی گئی۔ اس موقع پر سیرتی کوئز مقابلہ برائے ضلع پونچھ کے نگراں انجینئر ارشاد اعظم وائس چیئرمین اکیڈمی اور کنونئیر ڈاکٹر پروفیسر سرفراز میر کو بھی گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع سجاد احمد خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی، ایڈیشنل ایس پی خالد امین، ڈی ایس پی عظیم قریشی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد نواز، مقصود احمد بانی و چیئرمین نظامیہ ایجوکیشن نئی دہلی، محمدتاج میر، پروفیسر ڈاکٹر شمیم بانڈے، پروفیسر خلیل احمد ریشی، الحاج بشیر احمد خاکی، جمیل احمد کوہلی بی ڈی سی چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز میر، ڈاکٹر فاروق احمد میر ،طلبہ وطالبات کے والدین ووسرپرستان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔