یو این آئی
غزہ //اسرائیلی فوج نے غزہ کی ایک مسجد پر حملہ کرکے 50 نمازیوں کوجاں بحق اور متعدد کو زخمی کردیا۔ صہیونی فورسز کے اردن کے فیلڈ اسپتال پر فضائی حملے میں 7 ارکان زخمی ہوگئے جب کہ اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے الشفا اسپتال میں داخل ہوکر اسپتال کے جنوبی داخلی دروازے سمیت مختلف حصوں کو تباہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہہ خانہ تلاشی کے دوران کوئی یرغمالی نہیں ملا اور نہ ہی سرنگ کا کوئی سراغ ملا۔ اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال سے حماس کا اسلحہ اور یونیفارم ملنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ڈاکٹروں اور حماس نے اسرائیلی دعوے کی تردید کی تھی۔الجزیرہ کے مطابق الشفاء اسپتال سے رپورٹنگ کرنے والے امریکی ٹی وی رپورٹر اور اسرائیلی دعوؤں میں تضاد بھی سامنے آیا جب کہ قطر نے غزہ کے اسپتالوں پر حملوں کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے الشفاء اسپتال کے اندر اسرائیل کی تازہ ترین کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا۔ اسرائیلی مسلح افواج نے شفا اسپتال میں آپریشن کو اس کے جنوبی حصے تک بڑھا دیا ہے ۔آئی- 24 براڈکاسٹر نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ جہاں بدھ کو اسرائیلی فوج کی توجہ اسپتال کے مغربی حصے میں واقع عمارتوں پر مرکوز تھی، اب اسپتال کے جنوبی حصے پر زور دیا جا رہا ہے ۔اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے بدھ کے روز کہا کہ وہ شفا اسپتال میں فلسطینی تحریک حماس کے خلاف ایک‘محض اور ٹارگٹیڈ آپریشن کر رہی ہے ۔