عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
بیجنگ //اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ایک شخص کو چینی دارالحکومت کی سڑک پر ایک شخص پر چاقو سے وار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اسرائیلی ملازم پر آج حملہ کیا گیا، تاہم یہ حملہ سفارت خانے کے احاطے میں نہیں ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ملازم کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔