یو این آئی
یروشلم// اسرائیلی مسلح افواج نے منگل کے روز مبینہ طور پر لبنان کی سرحد پر واقع کئی دیہاتوں اور غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر رات بھر فاسفورس ہتھیاروں سے حملے کیے ۔ہیومن رائٹس واچ نے دعویٰ کیا کہ 7 اکتوبر کو حماس کی دراندازی اور راکٹ حملوں کے بعد معاندانہ کارروائی کے دوران اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے خلاف فاسفورس ہتھیاروں کا استعمال کیا۔گزشتہ منگل کے روز فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی مسلح افواج پر سفید فاسفورس والے گولہ بارود استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دیوجارک نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایسے ہتھیاروں کے مبینہ استعمال سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔دریں اثناء، غزہ میں 200 سے 250 اسرائیلی قید موجود ہیں۔ حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے آج یہ اطلاع دی۔بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ گروپ نے 200 اسرائیلیوں کو قید کر رکھا ہے اور باقی کو غزہ کی پٹی میں دیگر مزاحمتی گروپوں نے پکڑا ہے ۔