عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر کی حکومت نے جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن(جے کے بی او ایس ای) / اسٹیٹ سکول اسٹینڈرڈ اتھارٹی (ایس ایس ایس اے)کو اساتذہ کی اہلیت کے امتحان (ٹی ای ٹی) کے انعقاد کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کرنے سے متعلق اپنے پہلے حکم کو برقرار رکھا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 23فروری 2026 کے پچھلے گورنمنٹ آرڈر کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا ہے۔