نئی دہلی//نئی دلی وزیراعظم نریندر مودی نے بے کار اشیاسے ماحولیات کو ہونے والے نقصان کی روک تھام سے متعلق کی جارہیں کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ حیدر آباد کے بوین پلی میں ضائع ہونے والی سبزیوں سے بجلی اور بایو فیول تیار کیا جارہا ہے۔ مودی نے اکاش وانی پر اس برس کے اپنے پہلے من کی بات پروگرام میں کہا کہ بوین پلی کی سبزی منڈی نے طے کیا ہے کہ ہر روز بچنے والی ان سبزیوں کو ایسے ہی ضائع نہیں کیا جائے گا۔ سبزی منڈی سے وابستہ لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سے بجلی بنائی جائے گی۔ وہاں ہر روز تقریباً 10 ٹن کچرا نکلتا ہے، اسے ایک پلانٹ میں یکجا کرلیا جاتا ہے۔ پلانٹ میں ہر دن 500 یونٹ نجلی بن جاتی ہے اور تقریباً 30 بایو فیول کلوگرام بھی بنتا ہے۔ اس بجلی سے ہی سبزی منڈی میں روشنی ہوتی ہے اور جو بایو فیول بنتا ہے کہ اس سے منڈی کی کینٹین میں کھانا بنایا جاتا ہے ۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز نوجوانوں سے جنگ آزادی اور مجاہدین آزادی کے بارے میں کہانیاں لکھنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان اپنی آزادی کے 75 ویں سال گرہ منائے گا تو یہ تحریرآزادی کے ہیروز کیلئے خراج عقیدت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی کہانی ملک کر ہر حصے ،ہر شہر ، ہر قصبے اور گاؤں میں پوری طاقت کے ساتھ آزادی کی لڑائی لڑی گئی تھی۔ ہندوستان کی سرزمین کے ہر گوشے میں ایسے عظیم سپوت اور عظیم ہیروز پیدا ہوئے ، جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے کام کاج اور کاروبار میں ان کے صبر سے تحریک لینے پر زور دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ کورونا دور کے دوران قبائلی خواتین نے نہ صرف ایک چاول میل خریدی بلکہ اسے منافع میں چلاکر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔(یو این آئی)۔
سڑک حادثات پر تشویش
نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے سڑک حادثوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سڑک سیفٹی کے تعلق سے حکومت کے ساتھ ہی انفرادی اور اجتماعی سطح پر کئی طرح کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ مودی نے اکاش وانی پر اس برس کے پہلے ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہا کہ اسی ماہ 18 جنوری سے 17 فروری تک ملک میں سڑک سیفٹی ماہ منایا جارہا ہے۔ سڑک حادثات آج ہمارے ملک میں ہی نہیں پوری دنیا میں تشویش کا باعث ہیں۔اس کے تعلق سیانفرادی اور اجتماعی سطح پر کئی طرح کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ زندگی بچانے کی ان کوششوں میں ہم سب کو سرگرم طور پر شراکت داری کو یقینی بنانا چاہئے۔انہوں نے بارڈر روڈآرگنائزشن کے کام کاج پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم حادثات کی روک تھام کے سلسلے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے سلوگنوں کا استعمال کرتی ہے۔ سڑکوں سے گزرتے ہوئے یہ سلوگن نظر آتے ہیں۔ جیسے ان ہائی وے ناٹ رن وے۔ یہ سلوگن سڑک پر احتیاط برتنے سے متعلق لوگوں کو بیدار کرنے میں کافی اثردار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے ایسے سلوگن بھیجنے کی اپیل کی۔وزیراعظم نے سڑکوں پر ٹول وصولی کے لئے فاسٹ ٹیگ سے ہونے والے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سفر کا تجربہ ہی بدل گیا ہے۔ اس سے وقت کی تو بچت ہوتی ہی ہے، ٹال پلازہ پر رکنے اور ادائیگی کی فکر کرنے جیسی پریشانیاں بھی ختم ہوگئی ہیں۔ پہلے ہمارے یہاں ٹول پلازہ پر ایک گاڑی کو اوسطاً سات سے 8 منٹ لگ جاتے تھے لیکن فاسٹ ٹیگ کے آنے کے بعد یہ وقت اوسطاً صرف ڈیڑھ دو منٹ رہ گیا ہے۔ گاڑی کے رکنے میں کمی آنے سے ایندھن کی بچت بھی ہورہی ہے۔ اس سے ملک کے عوام کے تقریباً 21 ہزار کروڑ روپے بچانے کا اندازہ ہے۔(یو این آئی)
ترنگے کی بے حرمتی ملک کیلئے افسوسناک
نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ 26 جنوری کو لال قلعہ پر ترنگے کی بے حرمتی سے پورے ملک کو کافی دکھ ہوا لیکن ہمیں آنے والے وقت کو نئی امید اور نئے طریقے سے ابھرنا ہے۔مودی نے اکاش وانی پر اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات کے دوسرے ایڈیشن کی 20 ویں قسط میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2021 میں کئی نئی شروعات ہوئی لیکن دلی میں 26 جنوری کو ترنگے کی بے حرمتی دیکھ کر ملک بہت دکھی بھی ہوا۔انہوں نے کہا کہ ’’ہمیں آنے والے وقت کو نئی امید اور نئے طریقے سے ابرنا ہے۔ ہم نے گزشتہ سال غیر معمولی صبر اور ہمت کا ثبوت دیا۔ اس سال بھی ہمیں سخت محنت کرکے اپنے عزم کو ثابت کرنا ہے۔ اپنے ملک کو اور تیز رفتاری سے آگے لے جانا ہ‘‘۔وزیراعظم نے کہا کہ اس ماہ کرکٹ پچ سے بھی بہت اچھی خبر ملی۔ ہماری کرکٹ ٹیم نے شروعاتی پریشانیوں کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا میں سیریز جیتی۔ ہمارے کھلاڑیوں کی سخت محنت اور باہمی تعاون باعث تحریک ہے۔(یو این آئی )