حیدرآباد// شعبۂ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے 15؍ دسمبر کو ’’ عہدِ حاضر میں غالب کی معنویت‘‘ کے عنوان پر ایک توسیعی خطبہ رکھا گیا ہے۔ممتاز اردو و فارسی اسکالر ڈاکٹر تقی عابدی خطبہ پیش کریں گے۔ یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن پروگرام کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار بہ طور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔