اشرف چراغ
کپوارہ//راجیہ سبھا ممبر اور نائب جنرل سیکرٹری نیشنل کانفرنس چودھری محمد رمضان نے پی ڈی پی کی جانب سے ان الزامات کی ترید کی کہ نیشنل کا نفرنس حکومت نے جموں و کشمیر میں اردو زبان کو ختم کرنے کے لئے کوئی حکمنامہ جاری کیا ہے ۔ چودھری محمد رمضان نے جمعرات کے روز ہندوارہ کے دور دراز علاقوں کو دور کر کے لوگو ں کو در پیش مسائل سے متعلق جانکاری حاصل کی۔انہو ں نے کہا کہ اگر حکومت نے کوئی حکمنامہ جاری کیا ہے تو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اس کا ثبوت دیں ۔انہو ں نے کہا کہ اس زبان کو کو ئی بھی سرکار ختم نہیں کر سکتی ہے اور اس قسم کے بیان سے پی ڈی پی سے پی ڈی پی اپنی ساکھ کو بچانے کے لئے کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پی ڈی پی نے اپنے دور اقتدار میں جو جمو ں و کشمیر کے لوگو ں سے کیا اس سے سب واقف ہیں اور اس قسم کے بیان دینے سے نیشنل کانفرنس کا وہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اردو زبان جمو ں و کشمیر کی تسیلم شدہ زبان ہے اس کو کون ختم کر سکتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ وہ لوگو ں سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے ۔