محمد تسکین
بانہال// جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع ادھمپور کے فلاٹا ناکہ کے قریب جمعرات کی صبح پیش آئے سڑک کے ایک افسوسناک واقع میں ایک شخص لقمہ اجل جبکہ دو سوار زخمی ہوئے ہیں ۔
پولیس نے بتایا کہ ایک بالینو کار نمبر HP-62C/1297جموں سے ادھم پور کی طرف آنے کے دوران ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک کے کنارے موجود پیراپیٹ سے زور دار طریقے سے ٹکرا گئی اور شدت کے ساتھ پیش آئے اس حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال ادہم پور منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ایک زخمی نے دورانِ علاج دم توڑ دیا جبکہ دو دیگر زخمی زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔