جموں//ادبی کُنج جموںکے زیر اہتمام ایک خصوصی سب رنگ ادبی و،ثقافتی و تنقیدی شعری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ادبی مرکز کڈذی سکول تالاب تلو میں منعقد ہ ادبی و ثقافتی نشست کے دوران نوجوان شعرا کے کلام کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ۔اس نشست کے دوران منتظمین کی جانب سے سردار پٹیل ،اندرا گاندھی اور راج بیگم کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا ۔خطہ چناب کے معروف شاعر عشاق کشتواڑی کی صدرات میں قائم ادبی نشست کے دوران ملک کی معروف شخصیات کی حالات زندگی و پسماندہ طبقہ کیلئے انجام دی گئی خدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کنج کے اس پروگرام میں کشمیر زبان کی معروف گلوکارہ راج بیگم کی برسی پر ان کی شخصیت کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی گئی ۔پروگرام کے دوران ادبی کنج جموں کی جانب سے انجام دی جارہی خدامات پر آرش دلموترہ تفصیلی روشنی ڈالی ۔ان کے علاوہ شاداب چمن‘ تنظیم کے صدر شام طالب نے اُردوُ افسانہ پیش کیا ۔مذکورہ پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں عشاق کشتواڑی ،آرسلگوترہ ،چمن سگوچ ،کریشن وفادار ،بشن داس خاک ،اتم سنگھ راہی ،راج کمل ،راجیو کمار ،ایس اے گپتااور شام طالب موجود تھے ۔