بڈگام//بیروہ سے ملحقہ رٹھسنہ میں اتوار کے روز دو افراد کو اخروٹ کے درخت کاٹنے کے الزام میں گرفتارکیاگیااور ان کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بیروہ سے ملحقہ علاقہ رٹھسنہ میں غیر قانونی طریقے سے اخروٹ کے درخت کاٹ ڈالے گئے جس کی پاداش میں دو افراد عبدالمجید میر داماد عبدالغفار، حبیب اللہ میر ولد غلام محی الدین ساکنان رٹھسنہ بیروہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جبکہ غیر قانونی طریقے سے کاٹے گئے اخروٹ کے درخت ضبط کرکے ان کے خلاف کیس زیر نمبر 12/2021 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔