اننت ناگ //نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا نے ساڑھے آٹھ کلومیٹر بانہال قاضی گنڈ فور لین ٹنل پر ٹول ٹیکس لینے کا سلسلہ ہفتے کے روز سے شروع کیا ہے۔اس دوران منگل کو سیاسی کارکن فاروق احمد بٹ کی قیادت میں منزموہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے ٹول پلازہ قاضی گنڈ کے نزدیک ٹیکس معاف کرنے اور مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حق میں پر امن احتجاج کیا۔فاروق احمد نے کہا کہ ٹنل تعمیر ہونے سے انکی کافی زمینیں چلی گئی ہیں۔انہوں نے مانگ کی کہ ٹنل کے دونوں طرف نزدیک بستیوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا جائے اور مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔ ایس ڈی پی قاضی گنڈ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ معاملہ حکام کی نوٹس میں لائیں گے۔