غلام محمد
سوپور//شمالی کشمیر میں سوپور کے سیلو گائوںمیں ایک دلخراش واقعہ میں آوارہ کتے کے حملے میں ایک آٹھ سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ایمن عدنان شیخ کے طور پر کی گئی ہے ۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بچی اپنی زمین پر گئی ہوئی تھی کہ اس پر ایک آوارہ کتے نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار بومئی زینہ گیر زاہد رشید اور شعیب احمد سمیت افسران موقع پر پہنچ گئے۔پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔