عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// آرینز میں بہار کے طلباء کیلئے ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم، مواقع اور چیلنجز پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔سمینار کے اسپیکر اویس عنبر تھے۔ بہار سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم اور سماجی کارکن اور آرینز کے طلباء نے سمینار میں شرکت کی ۔ خاص جھلکیاں بہار فوڈ فیسٹیول تھیں اور ہر کسی نے انجینئرنگ، لاء، فارمیسی، نرسنگ، پیرامیڈیکل، فزیو تھراپی وغیرہ کے آریانز طلباء کی جانب سے شاندار ثقافتی پرفارمنس کا لطف اٹھایا۔اویس امبر نے ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین آرینز گروپ کی تعلیمی میدان میں کوششوں کو سراہا اور آرینز بہار کے تمام طلباء کو مبارکباد دی۔