سرینگر //جموں و کشمیر میں 37دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے اور منگل کو وائرس سے 2متاثرین کی موت ہوگئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد بڑھکر 4419ہوگئی ہے۔اس سے قبل 15اگست کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوئے تھے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 47ہزار 181ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت 145افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 28ہزار 172ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 145افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 4اور کشمیر میں 121افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 121افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ119افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر کے 121متاثرین میں سب سے زیادہ سرینگر میں 56، بارہمولہ میں 13،بڈگام میں 19، پلوامہ میں 5،کپوارہ میں 5،اننت ناگ میں 4،بانڈی پورہ میں 5، گاندربل میں 13،کولگام میں 1جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میںمتاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 4ہزار 699ہوگئی ہے۔ اس دوران منگل کو بھی کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور متوفین کی مجموعی تعداد 2247بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران 24افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 3بیرون ریاستوں سے واپس لوٹے جبکہ دیگر 21افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموںکے 24متاثرین میں جموں میں 6، ادھمپور میں 6،راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 4، سانبہ میں 1، کشتواڑ میں 3، پونچھ میں 1، رام بن میں 2جبکہ کٹھوعی اور ریاسی اضلاع میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ23ہزار 515ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں 37دنوں کے بعد کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے اور منگل کو 2افراد کی جان وائرس سے گئی ہے۔مرنے والوں میں ایک جی ایم سی ڈوڈہ اور ایک جی ایم سی جموں میں چند دنوں زیر علاج رہنے کے بعد منگل کو فوت ہوگئے۔ جموں صوبے میں متوفین کی تعداد بڑھکر 2172تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں یومیہ کیس26ہزار سے زائد ،252ہلاکتیں
یو این آئی
نئی دہلی// گزشتہ تین دنوں سے ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔پیر کو ملک میں 96 لاکھ 46 ہزار 778 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اوراب تک مجموعی طورپر81 کروڑ 85 لاکھ 13 ہزار 827 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 26،115 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل اتوار کو 30،773 اورپیرکو 29،961 کیسز درج کیے گئے تھے ۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 35 لاکھ 4 ہزار 534 ہو گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34،469 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 49 ہزار 574 ہو گئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 8606 سے گھٹ کر تین لاکھ 9 ہزار 575 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 252 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،45،385 ہو گئی ہے ۔ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.75 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 0.92 جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے ۔