مینڈھر// ضلع پونچھ کے مینڈھر میں ایک 23 سالہ نوجوان ٹریکٹر حادثے میں لقمہ اجل بن گیا ہے۔
متوفی کی شناخت اشتیاق احمد ولد نضارت حسین، عمر تقریباً 23 سال سکنہ چھترال مینڈھر کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب اشتیاق احمد سیمنٹ کے بلاکس سے لدا ٹریکٹر ٹرالی چھترال سے کالابن کی طرف لے جا رہا تھا۔ جس دوران نڑول گاؤں میں حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق، پولیس نے واقع کا نوٹس لے لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
ادھر، نوجوان کی حادثاتی موت کی وجہ سے پورے علاقے میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔
مینڈھر سڑک حادثے میں 23 سالہ نوجوان جاں بحق