جموں: بٹھنڈی میں مشکوک نقل و حرکت پر نوجوان گرفتار

File Photo

یو این آئی

جموں//جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بٹھنڈی علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک مشتبہ نوجوان کو دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح بٹھنڈی علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک نوجوان کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے فوری طورپر پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور مشتبہ نوجوان کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لیا ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کے ساتھ پوچھ تاچھ کے بعد ہی اس بارے میں مزید کچھ کہا جاسکتا ہے۔