سوپور میں مکان سے گر کر معمر خاتون لقمہ اجل

عظمیٰ ویب ڈیسک

سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں ہفتہ کی شام دیر گئے ایک معمر خاتون اپنے گھر سے نیچے گرنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ پنزلہ کے رہنے والے برج موہن نہرو کی اہلیہ موہن رانی (60) نامی ایک خاتون پھسل کر مکان سے گر گئی، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔