ٹرین کی زد میں آکر خاتون کی موت

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں اتوار کو چلتی ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بڈگام اور مزہوم ریلوے سٹریچ کے درمیان یہ واقع پیش آیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ، “ایک نامعلوم خاتون کو ایک چلتی ٹرین نے بڈگام-مزوم سیکشن کے درمیان ٹکر مار دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی”۔
اُنہوں نے بتایا کہ ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔