لوک سبھا انتخابات: جموں میں ایک بجے تک 42 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں لوک حلقہ میں جمعہ کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پولنگ کے دوران دوپہر 1 بجے تک 42 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے تک جموں میں 42 فیصد ووٹر ٹرن آوٹ درج کیا گیا حالانکہ پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
ہائی سٹیک حلقے کے لیے پولنگ صبح 7 بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی۔
ملک بھر میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔