عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہونے سے ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے۔وادی میں جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔کشمیر ویدر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 28 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 12 دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
کشمیر میں سردیوں کا زور جاری، شوپیاں سرد ترین علاقہ