جموں میں عدم شناخت شخص کی لاش برآمد

File Photo

جموں// جموں میں ایک نامعلوم شخص کی لاش ایک نالے سے برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روپ نگر علاقے میں ایک نالے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
زرائع کے مطابق کچھ راہگیروں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور طبی و قانونی لوازمات کیلئے ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم پولیس نے ایک معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔