عظمیٰ ویب ڈیسک
اودھم پور// جموں صوبہ کے اودھم پور ضلع میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیر کی صبح ایک تیز رفتار موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہونے سے 2 نوجوانوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سوار اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب ان کی موٹر سائیکل سڑک پر پھسل گئی اور کنارے پر لگے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ اُنہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو ایسوسی ایٹڈ ہسپتال گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھم پور منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان اودھم پور سے جموں جا رہے تھے اور یہ واقعہ ادھم پور میں قومی شاہراہ پر سلورہ کے قریب پیش آیا۔
پولیس نے مرنے والوں کی شناخت 24 سالہ سچن ولد اشوک کمار ساکنہ وارڈ نمبر 17 اودھم پور اور 21 سالہ رکی ولد بلونت راج ساکنہ وارڈ نمبر 7 ادھم پور کے طور پر کی ہے۔
ادھر، پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔