عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں ضلع کے پولیس تھانہ آر ایس پورہ نے دو بدنام زمانہ مجرموں کو گرفتار کیا ہے اور ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اسے) کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ معتبر ذرائع سے مفرور ملزمین کے بارے میں انٹیلی جنس اطلاع موصول ہوئی تھی۔
اُنہوں نے کہا، ” دونوں مجرم 17 گھناونے مجرمانہ مقدمات میں ملوث تھے اور اپنی گرفتاریوں سے بچ رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں بدنامِ زمانہ مجرمین کے خلاف قتل کی کوشش، چھرا گھونپنے، چوری ، اسلحہ ایکٹ، اغوا وغیرہ کے مقدمات درج ہیں”۔
اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او آر ایس پورہ نکھل گوگنا کی قیادت میں پی ایس آر ایس پورہ کی خصوصی پولیس ٹیموں نے ایس ایچ او پی ایس آر ایس پورہ انسپکٹر پون کمار کی مدد سے مشتبہ جگہ پر چھاپہ مارا اور مذکورہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار بدنام زمانہ مجرموں کی شناخت سندیپ کمار عرف شوتو ولد ترسیم لال ساکن چک اسلم اور سنی کمار ولد یوگ راج سکنہ آر ایس پورہ جموں کے وارڈ نمبر 4 کے طور پر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ ملزم کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ دونوں ملزمین کو سنٹرل جیل کوٹ بھلوال جموں منتقل کر دیا گیا۔