عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// جموں صوبہ کے رام بن ضلع میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں ایک ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹرک زیر نمبر PB35Q-4481 جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا تھا جب ڈھلواس کے قریب پہنچا تو ایک ڈمپر زیر رجسٹریشن نمبر JK19A-0166 پچھلی طرف سے اس سے ٹکرا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں نامعلوم ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈمپر کے ڈرائیور اور ہیلپر نامی محمد اکرم اور بہار احمد سکنہ سمبر رام بن زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔