محمد تسکین
رام بن// ضلع رام بن میں گزشتہ شب ہوئی موسلادھار بارش کے درمیان مختلف مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد و رفت بند ہو کر رہ گئی ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک قومی شاہراہ روہت بسکوترہ نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ بدھ کی صبح قریب 5 بجے سے کیفٹیریا موڑ رام بن کے مقام سڑک بند ہے اور بحالی کا کام جاری ہے۔
ادھر، اودھم پور کے دیول پل کے قریب بھی پتھروں کے گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کی ایک ٹیوب بند ہوگئی ہے جبکہ دوسری ٹیوب قابلِ آمدورفت ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ شاہراہ کا بحالی کیلئے کام بڑے پیمانے پر جاری ہے تاہم خراب موسم کے درمیان اس میں تاخیر متوقع ہے۔
حکام نے بتایا کہ امرناتھ یاترا رام بن ضلع میں پہنچ چکی ہے اور یاترا کو آگے روانہ کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں فیصلہ سڑک کی بحالی اور موسم میں بہتری کے بعد ہوگا۔