بانہال//رام بن کے پنتھیال اور مہاڑ علاقے میں پتھر برآنے اور بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان جاری ہلکی برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر کو ملک سے جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن نے بتایا، برفباری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن پیدا ہونے اور پنتھیال کے مقام پتھروں کے گرنے کے سلسلے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کو معطل کیا گیا ہے۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
انہوں نے لوگوں کو خراب موسمی صورتحال کے درمیان شاہراہ پر سفر کرنے کا منصوبہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے 25جنوری تک جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران متعدد رابطہ سڑکیں منقطع ہو سکتی ہیں۔
پنتھیال میں پتھر گرآنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ بند