عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پنیواہ گاؤں میں گزشتہ دیر شب پیش آنے والے آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ ایک مکان سے شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو دیگر مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے تینوں مکانات تباہ ہو گئے اور سخت سردی کے موسم میں متاثرہ کنبے بے گھر ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ متعلقہ مکانات غلام محی الدین بھٹ ولد جلال دین بھٹ، محمد شعبان بھٹ ولد محمد عبداللہ بھٹ، اور بشیر احمد بھٹ ولد محمد عبداللہ بھٹ کے تھے۔
دریں اثنا، مقامی افراد کی مدد سے فائر ٹینڈرز نے آگ پر قابو پا لیا، تاہم مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر، حکام آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔