عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کے تین اہلکار اس وقت معمولی زخمی ہوگئے جب سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے قافلے میں شامل ایک اسکارٹ گاڑی شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے حدی پورہ گاؤں میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بلیرو اسکارٹ گاڑی زیر نمبر CH 80395 ڈرائیور کے سے باہر ہو کرسڑک سے پھسل گئی، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل فردوس احمد، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل محمد ایاض اور سلیکشن گریڈ کانسٹیبل نثار احمد شامل ہیں۔
زخمی اہلکاروں کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تفتیش شروع کر دی ـ
محبوبہ مفتی کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ، تین پولیس اہلکار زخمی
