عظمیٰ ویب ڈیسک
سوپور/اتوار کے روز سوپوربانڈی پورہ سڑک پر منگنی پورہ کہمہ روڈ کے قریب سڑک کنارے ایک مشتبہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد(آئی ای ڈی) برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس بانڈی پورہ اور 27 آسام رائفلز کے سیکورٹی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔افسر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں جانے سے گریز کریں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم موقع پر موجود ہے۔
سوپوربانڈی پورہ سڑک پر مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، علاقہ سیل